• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کیخلاف بھارتی ایجنٹس کی مہم، کینیڈین و برطانوی وزرائے اعظم میں رابطہ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم کے ترجمان کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان بھارتی حکومت سے منسلک ایجنٹس کی کینیڈین شہریوں کے خلاف مہم کے حالیہ واقعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے، قانون کی پاسداری اور اس کا احترام کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

وزیرِ اعظم ٹروڈو نے زور دیا کہ کینیڈا اس سنگین معاملے سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا خواہاں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی اور باقاعدہ رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید