ریاض(شاہدنعیم) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں صنعتی شعبے میں تعاون کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدےکی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ نے وزیر صنعت معدنی ذخائر یا ان کے نائب کو پاکستانی وزارت صنعت کے ساتھ ہونے والے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ سعودی کابینہ نے جازان میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔