• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پاکستان میں سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

پاکستان میں آج سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ آج چاند معمول سے 14 فیصد روشن اور 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند کا زمین سے آج فاصلہ تقریباً دو لاکھ 26 ہزار میل ہوگا جبکہ چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ دو لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق رواں سال کا یہ تیسرا فل مون ہے، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔

خاص رپورٹ سے مزید