مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترامیم آج پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہو رہیں۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں آئینی ترامیم کا بل کل پیش کیا جائے گا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج تمام بڑی جماعتوں کے مشترکہ مسودے پر پہنچنے کا امکان ہے۔ بڑی جماعتیں کافی حد تک ترامیم پر متفق ہیں۔