• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمبرز کا مسئلہ نہیں، چاہتے ہیں آئینی ترامیم کے معاملہ پر اتفاق ہو، شرجیل میمن

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ووٹ کا اور نمبرز کا مسئلہ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملہ پر اتفاق ہو۔ یہ ملک گلدستہ ہے سوچ سمجھ کر قانون بنانے چاہئیں۔

حیدرآباد میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا  کہ گورنر کے پی 18 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کے لیے آئے ہیں، کل کا جلسہ ماضی کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ چیئرمین صاحب چاہتے ہیں کہ سب کو ساتھ ملا کر چلیں، کل تاریخی دن ہوگا، جس میں چئیرمین بلاول آگے کے لائحہ عمل کا بتائیں گے۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ غریبوں کےلیے ہاؤسنگ پروجیکٹ بنا رہے ہیں، دو روز قبل ہاری کارڈ متعارف کرایا جس پر 20 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں دہشتگرد عصر کے بعد روڈ پر نکلتے ہیں، تھانے بند ہو جاتے ہیں، صوبے کے امن کےلیے ہم سی ایم ہاؤس کے پی کے گئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب یہ لوگ مولانا فضل الرحمان کی مس کال کا انتظار کر رہے ہیں، مولانا اب ان سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سمپل مجارٹی نہیں تھی، ہم نے پاس کرائی، یہ بھی کرالیں گے، ہم تو کہتے ہیں سی سی آئی کی میٹنگ کال کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید