اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے راست کے ذریعے ادائیگیوں کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق راست کے ذریعے ادائیگیوں کی مالیت 20 ہزار ارب روپے ہو گئی۔
راست کے ذریعے 972 دنوں میں 89 کروڑ 20 لاکھ روپے ادائیگیاں کی گئیں، اوسط یومیہ 9.22 ارب روپے ادا ہوئے ہیں۔
راست کے ذریعے پہلے 1 ہزار ارب روپے کی ادائیگیاں 336 دنوں میں ہوئیں۔
راست کے ذریعے آخری 1 ہزار ارب کی ادئیگیاں 16 دنوں میں کی گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان اور سب کے لیے بنانے کا مظہر راست ہے۔