راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا ہے۔
فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر نے کی۔
فلیگ مارچ میں پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔
شہر بھر میں پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔