پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کم ہوکر 85 ہزار 250 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 652 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 85 ہزار 120 رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 32 کروڑ 39 لاکھ شیئرز کے سودے 15 ارب 67 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے کم ہوکر 11 ہزار 177 ارب روپے ہے۔