• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما حامد خان کے بیان پر ردعمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ایک بزرگ و ممبر پارلیمینٹ نے ممبران الیکشن کمیشن کیخلاف ناشائستہ زبان استعمال کی۔

ترجمان نے کہا کہ اخلاق سے گری بات کرنے والے وہ صاحب اپنے آپ کو لیڈر و آئینی ماہر تصور کرتے ہیں، ایسی زبان ان کو زیب نہیں دیتی۔ کمیشن اس قسم کی دھمکیوں اور ہتھکنڈوں سے بالکل مرعوب نہیں ہوگا۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسی زبان میں ردعمل دینا مناسب نہیں سمجھتا، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔

سینیٹر حامد خان کا بیان

واضح رہے کہ سینیٹر حامد خان نے سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کسی صورت برداشتہ نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی تو ہم قبر تک پیچھا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز سن لیں سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہم چھوڑیں گے نہیں۔

قومی خبریں سے مزید