• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشست پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے مخصوص نشستوں پر عملدرآمد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشست پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

سپریم کورٹ میں سی ایم اے موجود ہے جس میں سوال ہے کہ الیکشن ایکٹ پر عمل کرے یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر، الیکشن کمیشن کی درخواست پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد سے درخواست زیر التوا ہے، سی ایم اے پر ابھی تک کیس نہیں لگا اور سماعت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری بار وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی، جس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔

قومی خبریں سے مزید