• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: فر سیل نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر ٹرین رکوادی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلینگٹن میں ایک مسافر ٹرین کو اس وقت لمبی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب ایک فر سیل (سمندری جانور) ریلوے ٹریک کے درمیان میں جا کر بیٹھ گیا۔ 

نیوزی لینڈ کے محکمہ کنزرویٹو (تحفظ حیوانات) نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ویلینگٹن کے مضافاتی علاقے ناگاؤرنگا کے قریب سمندر کنارے ایک ریلوے ٹریک کے درمیان میں فر سیل کے نظر آنے پر ٹرین کے مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ اس بھٹکی ہوئی یا آوارہ سیل کی موجودگی کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا تاہم ہمارے بہت سارے لوگ جانور کی بہبود کے لیے زیادہ پریشان تھے اور بہت سی رپورٹ ہماری ہاٹ لائن پر موجود تھی۔ 

اس غیر بالغ سیل کی یہاں موجودگی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے تاہم وہ لاغر اور تھکی ہوئی تھی، جسے ویلنگٹن کی جنوبی ساحل پر لیجا کر محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید