• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں کی صفائی کا کام نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں  الائیڈ ہسپتالز میں صفائی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کے دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ اقدام حکومت پنجاب کی ہدایت پر اٹھایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے تینوں ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان اور پرنسپل میڈیکل کالج اور الائیڈ ہستالوں کے انچارج کے درمیان طویل میٹنگز ہوئیں اور اس سلسلے میں پائے جانے  والے خدشات پر بھی بحث  کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کی شکایت کو دور کرنے کیلئے سسٹم کو نجی کمپنی کے حوالے کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر نے جنگ کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ہسپتالوں ہائی رسک والے حصوں کی صفائی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دینگے۔ اس سلسلہ میں ٹینڈر دیا جائے گا اور ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کے سلسلے میں شفافیت کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے کسی ملازم کو بے روزگار نہیں کرینگے۔ ہمارے پاس پہلے  ہی  عملہ بہت کم ہے۔ صفائی کا نظام نجی کمپنی کو  دینے کا پس منظر یہ بتایا جاتا ہے کہ تینوں ہسپتالوں میں صفائی کے معاملہ میں شکایات بہت زیادہ ہو گئی ہیں اور حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ہسپتالوں کی صفائی کا کام نجی کمپنی کو  دیدیا جائے۔
تازہ ترین