• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کیساتھ کام کا موقع ہاتھ سے نکلنے پر دکھ ہوا: عدنان شاہ ٹیپو

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان فیصل قریشی نے ان سے یہ سوال پوچھا کہ آپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی کہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں کام کرنے کا موقع میری قسمت میں نہیں تھا، یہ کیا کہانی تھی؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ کے لیے کئی آڈیشن دیے تھے، میں اس فلم میں نواب کا کردار ادا کرنے والا تھا جو بعد میں اداکار وجے راز نے ادا کیا۔

اداکار نے کہا کہ مجھے مادھوری ڈکشٹ بہت پسند ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں نواب کا کردار بھی میں صرف اس لیے کرنا چاہتا تھا کہ مجھے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید