ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی کے بعد ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کی 4 پسلیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں، چہرے اور سر کی کھال، ہاتھوں کے ناخن اور پاؤں جلے ہوئے پائے گئے۔
ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم 16 اکتوبر کو کیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میڈیکل بورڈ کی پانچ رکنی ٹیم نے جاری کی۔
یاد رہے کہ میرپور خاص میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت اور اس کے بعد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔
ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عمرکوٹ پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کو گرفتار کرکے میرپور خاص پولیس کےحوالے کیا، میرپور خاص پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کو قتل کیا، مقابلے کا نام دینے کی کوشش کی، اس واقعہ نے سندھ پولیس کے امیج کو خراب کیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ توہینِ مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔