• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 11 پارٹی ارکان کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ 2 سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، چوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی رابطے سے باہر ہیں جبکہ سینیٹرز زرقا سہروردی اور فیصل سلیم سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

قومی خبریں سے مزید