• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پہلی جنگ عظیم کے 100 سال پرانے نوادرات کی رونمائی

بشکریہ امریکی میوزیم
بشکریہ امریکی میوزیم

امریکی نیشنل ورلڈ وار ون میوزیم کی جانب سے پہلی جنگ عظیم سے متعلق 100 سال پرانے نوادرات کی رونمائی کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائم کیپسول میوزیم کے لبرٹی میموریل ٹاور میں 1924ء میں دفن کیے گئے یادگار نوادرات کی نمائش حال ہی میں کی گئی ہے۔

1924ء میں مورخین اور میوزیم کے کیوریٹروں نے مل کر ایک ٹائم کیپسول کو لبرٹی میموریل کے اندر دفن کیا اور اسے 100 سال بعد کھولنے کی ہدایت کی۔

اس کیپسول میں موجود اشیاء میں پہلی جنگِ عظیم کی فتح کی جھلک نمایاں ہے۔

ان اشیاء میں امریکا کے آئین کا ایک نسخہ، اخبارات، انجیل مقدس کا ایک نسخہ اور اپریل 1917ء میں امریکا کا جنگ سے نکلنے کا ڈکلیریشن شامل ہے۔

اس ڈبے میں کچھ خطوط بھی ہیں جن میں ایک امریکی صدر کیلون کولِک کا بھی ہے۔

واضح رہے کہ 1920ء کی دہائی میں کنساس شہر کے ممتاز رہائشیوں کے ایک گروپ نے پہلی جنگ عظیم میں خدمات انجام دینے والوں کے اعزاز کے لیے ایک یادگار کی تعمیر کے لیے لبرٹی میموریل ایسوسی ایشن تشکیل دی تھی۔

اس وقت ایسوسی ایشن نے لبرٹی میموریل کی تعمیر کے دوران سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ایک تقریب کی میزبانی کی۔ اس تقریب میں تقریباً 1 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

آفیشل کا کہنا تھا کہ اس برتن کو نکالنے کے عمل میں دشواری اس لیے بھی پیش آئی کہ اس میں ایک نائٹریٹ کی فلم بھی تھی جو آتشگیر مواد کے طور پر جانی جاتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید