• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، ایشلے طوفان کے باعث تیز ہواؤں، شدید بارش کا امکان، نقصان کا انتباہ

لندن، لوٹن، مانچسٹر ( شہزاد علی، ہارون مرزا ) برطانیہ بھر میں ایشلے طوفان کے باعث تیزہواؤں، شدید بارش کا امکان ہے، جس سے نقصانات ہونے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، سکاٹ لینڈ کے شمال میںپیر کی صبح 9بجے تک پیلی وارننگ جاری کردی گئی ،شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے یامناسب تیاریوں کامشورہ دیاگیاہے۔ پورٹس ماؤتھ، ہیمپشائر میں سالانہ گریٹ ساؤتھ رن منسوخ کردیا گیا، آج پیرکو ہوا کی رفتارکم ہونے کاامکان ہے، بارش کارخ جنوب مشرق کی طرف ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ اس وقت اہم موسمی خرابیوں کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ طوفان ایشلے، جو سیزن کا پہلا نامی طوفان ہے، لینڈ فال کر چکا ہے۔ میٹ آفس نے برطانیہ بھر میں انتباہ جاری کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طوفان سے چوٹ لگنے اور زندگی کے لیے ممکنہ خطرات لاحق ہیں _ جس میں ہوا کے جھونکے 80 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں، اس کے ساتھ بعض علاقوں میں شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔ شمال مغربی انگلینڈ اور ویلز کے مخصوص علاقوں کے علاوہ پورے سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے لیے اتوار کی صبح 3 بجے پیلی ہوا کی وارننگ متعارف کرائی گئی۔ یہ انتباہ آدھی رات تک نافذ رہنے کے لیے مقرر ہے۔ مزید برآں سکاٹ لینڈ کے شمال مغرب کے لیے صبح 9 بجے سے آدھی رات تک ایک امبر وارننگ جاری کی گئی ہے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی سڑکوں اور املاک پر بڑی لہروں اور ملبے کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے چوٹوں اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ میٹ آفس سے ماہر موسمیات ڈین سٹراؤڈ نےعندیہ دیاہے کہ شدید آندھی اور موسم بہار کی اونچی لہروں کے امتزاج کے نتیجے میں غیر معمولی بڑی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ سکاٹ لینڈ کے شمال میں پیر کی آدھی رات سے صبح 9 بجے تک پیلی ہوا کی وارننگ جاری رہے گی۔سکاٹ لینڈ میں سڑک استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید برآں پورٹس ماؤتھ، ہیمپشائر میں سالانہ گریٹ ساؤتھ رن کو موسم سے متعلق حفاظتی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پروازوں کی منسوخی کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ سکاٹ لینڈپولیس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ مناسب طریقے سے تیاری کریں اور سڑک کی متوقع رکاوٹوں کی روشنی میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ٹرانسپورٹ سکاٹ لینڈ نے فیری نیٹ ورک سمیت عوامی نقل و حمل میں ممکنہ تاخیر سے خبردار کیا ہے۔ سکاٹ ریل نے اشارہ کیا ہے کہ کچھ سروسز احتیاطی رفتار کی پابندیوں کے تابع ہو سکتی ہیں، جبکہ فیری آپریٹر CalMac نے سکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر متعدد منسوخیوں کی اطلاع دی ہے، جس میں اضافی خدمات متاثر ہونے کا امکان ہے۔ سکاٹ لینڈپولیس کے روڈ پولیسنگ کے سربراہ چوہدری سپرنٹ ہلیری سلوان نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ گاڑیاں مناسب طریقے سے ایندھن اور سڑک کے قابل ہیں، ٹائر پریشر اور چلنے سے متعلق تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتی ہیں۔ مسٹر سٹراؤڈ نے کہا ہے کہ تیز آندھی سے چلنے والی ہوائیں پیر کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر گرے ہوئے ملبے اور درختوں کو نقصان پہنچے گا جو ہفتے کے آغاز میں مسافروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ پیر کودن بھر ہوا کی رفتار کم ہونے کی توقع ہے۔ بارش جنوب مشرق کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ شمالی علاقوں میں ہفتے کے زیادہ تر وقت تک ہلچل کے حالات برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔قبل ازیں مانچسٹر سے نمائندہ جنگ کے مطابق برطانیہ میں 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارش لے کر آنے والا ایشلے طوفان شمالی آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے بعض حصوں بشمول شمالی انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لینے جا رہا ہے ،ملک کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 20سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد طوفان اپنے اثرات گہرے کرتا نظر آ رہا ہے۔

یورپ سے سے مزید