• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کو اوورسیز پاکستانیوں کی مبارک باد

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی کاوشوں سے سمندر پار پاکستانیز کی جائیداد کے تنازعات کے حل کیلئے خصوصی عدالت کا بل ایوان بالا میں منظور کر لیا گیاجو سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی قانون سازی ہے۔ مذکورہ بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پیش کیا، یہ ایکٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے فوری اور موثر حل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس بل کے تحت خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے، خصوصی عدالت پاکستان کے ہائی کمیشن کی نگرانی میں ویڈیو لنکس یا دیگر قانونی طور پر قابل قبول طریقوں کے ذریعے ثبوت پیش کرنے کی اجازت دےگی ۔خصوصی عدالت میں دائر مقدمات کا 90دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا جس سے بر وقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی بر قت انصاف کی فراہمی کے ذریعے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو پائے گا۔ یہ عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ اور جائیداد کے تنازعات کو موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔تارکین وطن اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2024کی منظوری پر چوہدری سالک حسین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید