پیرس (نمائندہ جنگ) فرانس میں مقیم سماجی وکاروباری شخصیت سلطان محمود کو ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری ہوپ اوورسیز پاکستانیز فرانس بننےپر یورپ بھر دلی مبارک بادکا سلسلہ جاری ہے، سلطان محمود ایک زندہ دل انسان دوست شخص ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان محمود کا کہنا تھاہوپ آف اوورسیز کی پوری قیادت کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے اتنی اہم ذمہ داری دی ہے ، اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ اس فورم کو اوورسیز پاکستانیوں کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ امین، واضح ہوکہ ساجد تارڑ بانی اور مہران زیب تارڑ چیئرمین ہوپ آف اوورسیز پاکستان، فرانس کی قیادت میں اس وقت منڈی بہاؤالدین سمیت وطن عزیز میں کروڑوں کے رفاعی سماجی کام سرانجام دے چکے ہیں۔