• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب اجلاس سے پاکستان کے وقار اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، ملک احمد خان

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی کامیابی سے پاکستان کی میزبانی میں ملک کی عزت و وقار میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ یہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کرنے سیکورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے جنیوا انسانی حقوق کی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپسی کے دوران برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مختصر قیام کے دوران قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق کی رہائش گا ہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر ایوب خان، ملک جاوید اعوان ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان، بیرسٹر محمد عمر بن یامین،ڈاکٹر اعجاز علی، عبدالوحید خان ایم پی کے پرنسپل سیکریٹری چوہدری سعید ،پروفیسر نوید انجم باجوہ اور دیگر موجود تھے۔میزبان راجہ اشتیاق خان نے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ وطن سے آنے والوں کو ویلکم کیا ہے۔ پاکستان سے باہر سب سے زیادہ پاکستانی اس شہر برمنگھم میں آباد ہیں اوررسیز کمیونٹی کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وطن کے ساتھ منسلک رہے اور مضبوط بھی رہے۔ ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر ایوب خان کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے پاکستان و برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں۔ہم پاکستان کا مثبت امیج بلند کرنے میں جہاں تک ممکن ہو سکے کوشش کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا سپیکر ملک احمد خان کا کہناتھا کہ اس وقت ملک میں سازشی عناصر سرگرم ہیں ملک دشمنی میں وہ اس قدر آگے بڑھ گئے ہیں کہا نہیں ملکی ترقی ہضمنہیں ہو رہی اور انہوں نے طرح طرح کے پروپیگنڈے شروع کر د یئے ہیں ۔برطانیہ میں فار رائٹس کے پرتشدد مظاہروں پر جس طرح حکومت برطانیہ نے چند روز کے اندر کریک ڈاؤن کیا عدالتیں24گھنٹے کھلی رہی اورسخت فیصلے سنائے گئے اور حالات کنٹرول ہو ئے ایسے ہی سوشل میڈیا پر اصلاحات کر کے صورتحال کو کنٹرول کریں گے۔ حکومت پاکستان کی پہلی ترج جیح ہے کہ ملک پر امن ہو۔ انہو ں نے کہا کہ چین، روس اور بھارت جیسے بڑے ممالک کے نمائندوں کی آمد پاکستان پر اعتماد ہے گوادر پورٹ جیسے میگا پراجیکٹ سے اس خطے کی تقدیر بدل جائے گی اس لیے ملک دشمن عناصر اس ساوتھ ایشین میں بد امنی کے خواں ہیں اس وقت حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔

یورپ سے سے مزید