• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو ہر ممکن مد فراہم کررہے ہیں، سربراہ ایف جی آر ایف برطانیہ

برمنگھم (ابرار مغل /آصف محمود بڑاہٹلوی)ایف جی آر ایف غزہ کے مظوم مسلمانوں کی مسلسل اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی ویلز کے نگراں اور ایف جی آر ایف برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا گذشتہ ایک سال سے ایف جی آر ایف نے مظلوم فلسطینیوں کو اب تک جو امداد پہنچا چکا ہے اس کے مطابق 1.5ملین لیٹر پانی،145000 تیار کھانے کے پیکٹس، 75000کلو آٹا،55000 سے زیادہ لوگوں کیلئے امداد اور ضروریات کی فراہمی، 12000سے زیادہ لوگوں کے لئے تازہ روٹی، 2600 خاندانوں کے لئے نقد امداد، 1700خاندانوں کیلئے حفظان صحت کی کٹس، 1500خاندانوں کیلئے بچوں کا دودھ اور پیمپرز، 200خاندانوں کیلئے خیمے، 200 خاندانوں کیلئے ضروری ادویات، 1500بچوں کیلئے کیکس اورمٹھائیاں، 4500لوگوں کیلئے سبزیاں6 کنٹینرزجن میں 800گدے، 1400کمبل اور موسم سرما کی ضروری چیزیں پہنچا چکا ہے اور دکھیاری امت کی ہر ممکن امداد جاری رکھے ہوئے ہے اس کے علاوہ مصر، شام ، ترکیہ دیگر افریقی ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کے مختلف ادارے مسلسل دعوت اسلامی اور اس کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کو مسلسل زبردست سراہتے ہوئے ایچیو منٹ ایوارڈ سے نواز رہی ہے، پہلے ویسٹ مڈلینڈ پولیس کمشنر کی جانب سے تعریفی اسناد اور ايوارڈ، پھر برٹش سٹیزن ایوارڈ اور اب برطانیہ بھر میں واحد پاکستانی ارگنائزیشن دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے ایف جی آر ایف برطانیہ سربراہ کے سید فضیل رضا عطاری کو یوکے (UK) والنٹیئر آف ائر ایوارڈ 2024سے نوازا گیا جو بہت بڑی بات ہے۔ اس موقع پر سید فضیل رضا عطاری نے کہا کہ ہم دنیا کہ ایوارڈز اور تعریفی اسناد دا نہیں بلکہ خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اور آقاعلیہ السلامﷺ کی دکھیاری امت کی غم خواری، فلاحی، مذہبی اور ملی خدمات کو سالہاسال سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ تاقیامت جاری رکھے گے۔ دعوت اسلامی اور ایف جی آر ایف میرے پیر و مرشد امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس عطار قادری کا فیضان ہے اور تاقیامت جاری رہے گا اور اس موقع پر میں ایک بار پھر دعوت اسلامی اور FGRG سے جڑے ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ ایوارڈز ان سب کے نام ہیں جو کسی نہ کسی طرح بھی دعوت اسلامی کے کاموں میں مدد کرتے رہتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید