• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رابطہ ۔۔۔۔ مریم فیصل
برطانیہ کی حالیہ حکمراں جماعت لیبر پارٹی طے کر کے آئی ہے کہ برطانیہ میں نکموں کو سدھارنا ہے اس لئے ہر روز نئی کوئی خبر سننے میں آتی ہے کہ جو کام نہیں کرے گا اسے ڈنڈے کے زور پر ٹھیک کر کے کام پر واپس بھیجنے کی کوئی نئی تجویز پیش کی جانے والی ہے ۔پہلے تو بلا ضرورت دیئے جانے والے بینیفٹس پر اسٹاپ کا بٹن لگایا گیا اور اب کام نہ کرنے والے ایسے افراد جن کا کہنا ہے کہ وہ موٹے بہت ہیں اس لئے کوئی کام کرنے کے قابل نہیں البتہ بیٹھے بیٹھے بینیفٹس کھا سکتے ہیں اور ایک دو یا ہزار نہیں لاکھوں ایسے افراد برطانیہ میں موجود ہیں جو اپنے اس موٹاپے کو کم کرنے کے بجائے اپنے بہانوں کو بڑھاتے رہے ہیں کیونکہ یہ موٹاپا ہی ان کا گھر بیٹھے کمانے کا بہترین ذریعہ بن چکا تھا ۔ برطانیہ کا ویلفیئرنظام اس لحاظ سے تو بہت اچھا ہے کہ اگر کسی کے پاس ملازمت نہیں یا ایسی بیماری میں مبتلا ہے جو کام کرنے میں رکاوٹ پیدا کرئے یا پھر آمدنی ہی کم ہے تو اس طرح کی صورتحال میں ملنے والی مراعات سے مالی معاونت مل جاتی ہے لیکن اس ویلفیئرنظام کو برطانیہ میں لوگوں نے مال غنیمت سمجھنا شروع کردیا تھا اور کام نہ کرنے کے ہر طریقوں کو اختیار کرنے پر مکمل زور دینا ہی اپنا حق سمجھ لیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ برطانیہ کا ویلفیئر کا نظام ایسے نکموں کے بوجھ تلا دبتا جارہا تھا جو کام کرنے کا سوچ بھی نہیں رہے تھے بلکہ صرف بینیفٹس پر پلتے پلتے زندگی گزار رہے تھے لیکن ایسے نکموںکی بد قسمتی یہ ہے کہ یہ کسی ترقی پذیر ملک کے شہری تو تھے نہیں جہاں جو جیسا ہے ویسا کی بنیادپرمعاملات چلتے رہتے ۔ یہاںہر چیز ریکارڈ کی جاتی ہے اور یہ بات ہر حکومت نوٹس کر رہی تھی کہ برطانیہ کا ویلفیئرنظام کس کس طرح استعمال ہو رہا ہے ۔ ٹوری حکومت تو ویسے بھی بینیفٹس باٹنے پر زیادہ یقین نہیں رکھتی تھی اس لئے سختیاں انھی کے زمانے میں شروع ہوگئی تھیں اور اب لیبر کی حکومت بھی سختیوں کے معاملے میں ٹوریز کے نقش قدم پر چلتی نظر آرہی ہے اسی لئے موٹاپے کو بہانے بنا کر کام نہ کرنے والوں کو کام پر واپس لانے کے لئے یہ تجویز سر کیئر اسٹارمر نے پیش کی ہے کہ موٹوں کو پتلا کر کے کام پر واپس لایا جائے گا اورپتلا کرنے کے لئے دیا جانے والا انجکشن این ایچ ایس کی جانب سے بالکل فری دیا جائے گا تاکہ ایسے موٹے یہ بہانہ کر ہی نہ سکیں کہ ہم اس کی قیمت افورڈ نہیں کر سکتے ہیں ۔ لیبر پارٹیکا اس بار حکومت کرنے کا انداز یہاں برطانیہ میںزیادہ فیصد کو پسند تو نہیں آرہا ہوگا لیکن برطانیہ کو دوبارہ سے گریڈ بریٹن بنانے کیلئے یہ سخت اقدامات بہت ضروری ہوگئے ہیں ۔
یورپ سے سے مزید