• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں یومیہ ایک ہزار سے زائد افراد میں کینسر کی تشخیص، مریضوں کی شرح بڑھ گئی

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)انگلینڈ میں کینسر کی شرح کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق ہر روز تقریبا ایک ہزار سے زائد افراد میں کینسر کی تشخیص ہو تی ہے۔این ایچ ایس کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق انگلینڈ میں 2022کے دوران3لاکھ 46ہزار 217افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ سال 2021میں یہ ریکارڈ 3لاکھ29ہزار 664تک ریکارڈ کی گئی۔ یہ اضافہ بڑی حد تک پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔کیسز ایک چوتھائی سے زیادہ بڑھ کر 54ہزار732تک پہنچ گئی کینسر رجسٹریشن کے اعدادوشمار 2022میں مردوں میں کینسر کے مجموعی کیسز میں 7فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جو 167,917 سے 180,877تک پہنچے ہیں۔ خواتین میں یہ 2 فیصد اضافہ تھا 161,747سے 165,340تک ریکارڈ کیا گیا۔پروسٹیٹ کینسر 2022 میں عام طور پر تشخیص شدہ کینسر تھا تمام نئے کیسز میں سے نصف سے زیادہ (51فیصد) چھاتی، پھیپھڑوں یا آنتوں کے کینسر کے تھے۔ این ایچ ایس انگلینڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اعداد و شمار جزوی طور پر مہمات کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ کینسر سے اموات کی شرح میں کمی آرہی ہے 2011میں1لاکھ میں سے 345افراد مردوں کی اموات سامنے آئیں جبکہ 2022میں 299فی ایک لاکھ جبکہ خواتین میں 237کی اموات ہوئیں جو ایک لاکھ 2011میں 212اموات دیکھی گئیں۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے نیشنل کینسر ڈائریکٹر ڈیم کیلی پالمر نے کہا ہےکہ ہمارا کام زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فوری طور پر علاج شروع کرنے کی طرف لے جا رہا ہے بعض اب بھی ایک تشخیص یا مکمل طور پر واضح تشخیصحاصل کرنے کے لئے بہت طویل انتظار کرتے ہیں۔ تمام مریضوں کو اعلی معیار اور بروقت نگہداشت حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست میں مشتبہ کینسر کے لیے فوری طور پر ریفر کیے جانے والے 75.5 فیصد مریضوں کی تشخیص ہوئی تھی یا 28 دنوں کے اندر اس کا امکان ختم ہو گیا تھا ۔
یورپ سے سے مزید