لندن ( پ ر)وائس چییرمین برٹش پاکستانی مئیرز ایسوسی ایشن و شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹی پارٹنرشپس تھرک کونسل کونسلر قیصر عباس گوندل نے آئرلینڈ کے معروف قانوند ان بیرسٹر عمران خورشید کو دی لاء سوسائٹی آف آئرلینڈ کا کونسل ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ دی لاء سوسائٹی آف آئرلینڈ وکلاء کی ریگولیٹری اتھارٹی ہے اور بیرسٹر عمران خورشید پہلے پاکستانی و مسلمان وکیل ہیں جو اس کے کونسل ممبر کا الیکشن جیت کر اس کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ کونسلر قیصر عباس گوندل نے عمران خورشید سے دی آنر ایبل سوسائٹی آف لنکنز ان لندن میں ملاقات کی جس میں قانوندان فیض گوندل اور عرفان گھمن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ عمران خورشید کا لاء سوسائٹی آف آئرلینڈ کے الیکشن میں حصہ لینا اور جیتنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پروفیشنلز پوری دنیا میں اپنی قابلیت سے جگہ بنا رہے ہیں اور ان معاشروں کی ترقی و فلاح میں اپنا مثبت کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ عمران خورشید ایک قابل فخر پاکستانی ہیں۔ہمیں امید ہے کہ وہ اس نئے عہدے پر اپنے فرائض بخوبی ادا کریں گے۔