• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈ فورڈ میں دھماکہ سے آگ لگ گئی، ایک شخص ہلاک

لندن (پی اے) بیڈ فورڈ کے علاقے Cleat Hill میں ہفتہ کی صبح دھماکہ سے آگ لگ گئی، ایک شخص ہلاک، ایک شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا۔ بیڈ فورڈ شائر پولیس نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اس حادثے کے بارے میں تصدیق کی ہے۔ بیڈ فورڈ شائر برو کونسل نے اپنے گھروں سے بحفاظت باہر لائے گئے لوگوں کی امداد اور معاونت کیلئے ایمرجنسی اسسٹنٹس سینٹر قائم کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے اسباب کی تفتیش کی جارہی ہے اور جو لوگ اپنے گھروں میں ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کی کھڑکیاں کھلی رکھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم علاقے میں رہنے والوں کو اس واقعے کی وجہ سے ہونے والی تشویش سے واقف ہیں تاہم لوگوں کو فی الوقت Cleat Hill کے علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یورپ سے سے مزید