• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں پاکستانی کاروباری گروپس کی طرف سے فوڈ میلہ سیال 2024

پیرس (رضا چوہدری) فرانس کے درالحکومت پیرس میں پاکستانی کاروباری گروپس کی طرف سجا یورپ کے معروف فوڈ میلے ’’سیال 2024‘‘ میں پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے کیا۔ یورپ کے معروف فوڈ میلے پیرس ’’سیال 2024‘‘میں پاکستانی فوڈ کمپنیوں بھرپور اور نمایاں شرکت کی جس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے پویلین کے تحت 34نمائش کنندگان اور14دیگر نمائش کنندگان شامل ہیں۔ اس موقع پر چاول، مکئی اور تل کے بیجوں سے لے کر پروسیسڈ فوڈ، مصالحے، فروزن فوڈز، پھلوں کے جوس اور دیگر متنوع مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان پویلین کےافتتاح کےموقع شرکت کرنے والے کاروباری گروپوں کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے خوراک کے شعبے میں پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے بارے میں اپنے تاثرات شیئر کیے اور خیالات کا تبادلہ کیا۔ فرانس میں کھانے پینے کی انتہائی میعاری اشیاء فراہم کرنے والی مشہور پاکستانی برانڈ شمعہ انٹرنیشنل کے سی او اور فرانس بزنس فورم کے چیرمین سردار ظہور اقبال کی طرف لگایا گیا سٹال فوڈ میلہ میں فرانسیسی ودیگر شرکا کی توجہ کا مرکز رہا کیونکہ گذشتہ کچھ عرصہ سردار ظہور اقبال نے فرانس بھر میں مختلف مقامات شہروں میں پاکستانی باسمتی چاول سمیت کھانے پینے کی مختلف اشیاء کو متعارف کرانے کےلئے فری سیمپلنگ کی مہم شروع کر رکھی تھی جس کی بدولت فرانس سمیت یورپ بھر میں شمع انٹرنیشنل برانڈ میں زبردست اضافہ ہو چکا ہے۔

یورپ سے سے مزید