• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، تیز رفتار ڈرائیورز اور حادثات روکنے کے لیے نئی سروس کا فیصلہ

لیڈز(زاہدانور مرزا) تیز رفتار ڈرائیورز کو روکنے میں مدد کیلئے برطانیہ کی موٹرویز اور دیگر اہم شاہراؤں پر جدید کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ان مارک پولیس روڈ سیفٹی وینز شروع کی جا رہی ہیں جن کا مقصد تیز رفتاری کو روکنا اور حادثات پر قابو پانا ہے ۔روڈ پولیسنگ اور روڈ سیفٹی کے سربراہ انسپکٹر رابرٹ نے کہا کہ ان مارک رفتار کا پتہ لگانے والی وین کا استعمال لوگوں کو پکڑنے کیلئے نہیں ہے بلکہ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا تیز رفتاری جان لیوا اور سنگین چوٹوں کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے اور ہم اس سے نمٹنے کیلئے جدید الات کو استعمال کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ واضح رہے برطانیہ میں ہر سال تیز رفتاری کے باعث ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ اگر ویسٹ یارکشائر کی موٹروے کا ذکر کیا جائے تو روزانہ کی بنیاد پر تیز رفتار ڈرائیورز کو 8ہزار پاؤنڈ کے جرمانے کیے جاتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نئے جدید کیمرے حادثات کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد گار ثابت ہوں گے۔

یورپ سے سے مزید