• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار مل گیا


حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔

90 یوم سے زائد عرصہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہو گا۔

حکومتِ پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی۔

قومی خبریں سے مزید