• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کیس: حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، آفتاب صدیقی بری

خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور آفتاب صدیقی—فائل فوٹوز
خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور آفتاب صدیقی—فائل فوٹوز

کراچی کی ملیر کورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگرکی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کیا ہے۔

دورانِ سماعت درخواست گزار حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا، حلیم عادل شیخ عمرے پر تھے، حلیم عادل شیخ کا نام بد نیتی کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا، پولیس نے مقدمے میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج تھا۔

پولیس کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ تحریکِ انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید