سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر کی وکلاء برادری کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے فرزند بیرسٹر سید اویس شاہ کی عدم بازیابی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت قربان کلوڑ، علی حیدر ادا ودیگر نے کی۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سید سجاد علی شاہ کے صاحبزادے سید اویس شاہ کو اغوا ہوئے کئی روز گذر چکے ہیں لیکن حکومت سندھ مغوی کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں کیونکہ مغوی کی بازیابی کے لئے سندھ حکومت اور انتظامیہ نےاقدامات نہیں کیئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طو رپر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر سید اویس شاہ کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر وکلاء برادری اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔