پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان کر دیا۔
تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دی گئی۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ووٹ دینے والے اراکین کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے اور تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اراکینِ پارلیمان سے حکومتی حلقوں سے روابط قائم کرنے پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائے گا۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان اراکین کے جوابات کی روشنی میں ان کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔