• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم سے سائل کی داد رسی ختم ہو جائے گی: شہباز علی کھوسہ

سپریم کورٹ بار کے ایڈیشنل سیکریٹری شہباز علی کھوسہ—فائل فوٹو
سپریم کورٹ بار کے ایڈیشنل سیکریٹری شہباز علی کھوسہ—فائل فوٹو

سپریم کورٹ بار کے ایڈیشنل سیکریٹری شہباز علی کھوسہ کا کہنا ہے کہ جو ترمیم کی گئی ہے اس سے سائل کی داد رسی ختم ہو جائے گی۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار شہباز کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ کو ایگزیکٹیو کے تابع کیا جا رہا ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قانون سازی آمروں کے دور میں ہوتی ہے۔

سردار شہباز کھوسہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ خوش اسلوبی، تحمل اور دلیل سے مسئلہ حل کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 26 ویں آئینی ترمیم پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے تھے۔

26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ گزٹ نوٹیفکیشن صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

آئینی ترمیم بل 2024ء ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید