کراچی کے علاقے اسکیم 33 کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
کے الیکٹرک کےخلاف درخواست منصف جان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔
عدالت نے ایم ڈی کے الیکٹرک اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور فریقین سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کے الیکٹرک کو 100 فیصد بل دینے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے بلوں کی ادائیگی کے باوجود ہاؤسنگ سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کیا ہے۔