آرٹس کونسل کراچی میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے۔
38 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ کے 27 ویں روز فلسطینی ثقافت سے متعلق ورک شاپ اور ایک روسی تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا۔
آج شام 4 بجے ’culture resistance from Palestine‘ کے عنوان سے تھیٹر ورک شاپ ہو گی جبکہ رات 8 بجے شائقین کے لیے روسی تھیٹر پلے ’روڈ‘ پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تھیٹر پلے ’خوابوں کی نوٹنکی‘ آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم ون میں پیش کیا گیا۔
اس کامیڈی تھیٹر پلے کو عظمیٰ سبین نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اسے بابر جمال نے تحریر کیا۔
واضح رہے کہ عالمی ثقافتی میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ 2 نومبر تک کراچی میں جاری رہے گا۔