فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے جبکہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے بھی مسلسل مزاحمت کی جارہی ہے۔
القسام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عسکریت پسندوں نے غزہ کے مختلف مقامات پر راکٹ لانچر سے اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں متعدد صہیونی فوجیوں کے مرنے اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,718 افراد شہید اور 1 لاکھ 282 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر حملوں کے دوران تقریباً 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔