گمبٹ میں واقع گمس اسپتال کے ڈاکٹر خالد محمود کو اغواء کر لیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ صدر رحیم یارخان میں درج کر لیا گیا ہے۔
رحیم یار خان پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا ہے، ان کے موبائل فون کی آخری لوکیشن کچہ کشمور کی ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود کے اغواء کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر رحیم یار خان میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر خالد کو گھر سے اسپتال جاتے ہوئے کار سمیت اغواء کیا گیا ہے۔