امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹاف کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ سابق صدر اپنی مرضی کی فوج چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہٹلر کو پکارنا خظرناک اور خوفناک بھی ہے، وہ ایسی فوج چاہتے ہیں جو صرف ان سے وفادار ہو۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر مسلسل عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے نزدیک ہر وہ شخص ان کا دشمن ہے جو ان کی مخالفت کرتا ہے۔