گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اوّلین ترجیح ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ والدین بچوں کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور پلوائیں۔