• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: وزیرِ خزانہ کی ایم ڈی آپریشنز عالمی بینک سے ملاقات

محمد اورنگزیب--- فائل فوٹو
محمد اورنگزیب--- فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا میں جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد اقتصادی صورتِ حال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا اور آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرِ خزانہ نے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا قرض پروگرام معاشی استحکام کو مستقل برقرار رکھنے کیلئے ہے، نئے پروگرام کے دوران ساختی اصلاحات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا، پاکستان پانڈا بانڈ کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی کا خواہاں ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس اصلاحات اور نجکاری پر بھی روشنی ڈالی۔

علاوہ ازیں محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے آئی ڈی بی کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مالی معاونت کی تعریف کی۔

انہوں نے مہمند ڈیم میں آئی ڈی بی اور عرب کوآرڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔

وزیرِ خزانہ کی برطانوی وزیرِ ترقی و مساوات اینالیز ڈوڈز سے بھی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے ترقیاتی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت داری کو سراہا اور کلائمیٹ انویسٹمنٹ فنڈز میں 120 ملین ڈالر تعاون کا خیر مقدم کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے منافع اور ڈیویڈنڈز کی منتقلی کے تمام معاملات کلیئر کر دیے ہیں، پاکستان میں بہتر سرمایہ کاری ماحول کی وجہ سےکئی مواقع ہیں۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی دعوت دی۔

واشنگٹن میں وزیرِ خزانہ نے عالمی بینک کی ایم ڈی آپریشنز انا بیئرڈ سے بھی ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات پر بات چیت کی گئی، ایسی ترجیحات جنہیں سی پی ایف کے تحت عالمی بینک کی حمایت حاصل ہے۔

وزیرِ خزانہ نے مشترکہ ملکی وسائل کی متحرک کاری کے اقدام کے بارے میں آگاہ کیا اور مختلف آلات پر کمٹمنٹ فیس نہ لگانے کے بورڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ڈی اے فنڈ کی دوبارہ تکمیل تسلی بخش انداز میں جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید