• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار: مرکزی شاہراہ بندش، پشاور منتقلی کا منتظر 1 اور مریض جاں بحق

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

12 اکتوبر کو فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ آج 14 ویں روز بھی بند ہے۔

مرکزی شاہراہ کی بندش کے باعث پشاور منتقلی کا منتظر ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق علاج کی مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث اب تک 3 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر میر حسن جان کے مطابق راستے کی بندش سے مریضوں کی پشاور منتقلی میں مشکلات ہیں، اسپتال میں آکسیجن سلینڈر بھی ختم ہو چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 12 اکتوبر کو فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات پر شاہراہ بند کی تھی۔

دوسری جانب حالات معمول پر لانے کے لیے امن جرگہ پاراچنار پہنچ گیا ہے۔

ادھر علاقے میں کھانے پینے کی چیزوں، فیول اور ادویات کی قلت بھی ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید