پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کی 14 نومبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے شاہد خٹک کی راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے شاہد خٹک کو 14 نومبر تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم بھی دیا اور سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔