بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسف زئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشال یوسفزئی نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو شدید انفیکشن کے باعث کان سے خون آ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ آج ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی کا شوکت خانم اسپتال میں چیک اپ کا امکان بھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے پہلے بنی گالہ پہنچی تھیں اور پھر وہ پشاور پہنچ گئی تھیں۔