• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز، 34 پولیس ملازمین مقدمے سے ڈسچارج

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں بلیو ایریا اور چائنا چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز اور 34 پولیس ملازمین مقدمے سے ڈسچارج کر دیے گئے۔ 

مقدمے سے ایم پی اے انور زیب اور ملک لیاقت کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریسکیو کے 42 ملازمین بھی ڈسچارج کردیے۔ 

ملزمان کی جانب سے وکیل انصر محمود کیانی پیش ہوئے، وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کل ضمانت ملی آج سیکریٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ اور کوہسار کے مقدمہ میں 2 گھنٹے کا فرق ہے۔ 

پولیس نے مزید کہا یہ وہی ملزمان ہیں جو تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمے میں گرفتار تھے۔ عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے لائے گئے تمام ملزمان کو ڈسچارج کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید