• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے معذور ہوگیا

پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے معذور ہوگیا، رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہو گئی۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ رواں سال بلوچستان کے ضلع لورالائی سے پولیو کا پہلا کیس ہے۔

رواں سال پولیو کے کیسز صوبے کے 11 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں، قلعہ عبداللّٰہ سے 6، کوئٹہ سے 3، پشین، ژوب اور چمن سے 2، 2 کیسز شامل ہیں۔

قلعہ سیف اللّٰہ، ڈیرہ بگٹی، خاران، نوشکی، جھل مگسی اور لورالائی سے پولیو کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ والدین 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔

صحت سے مزید