• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان بورڈر، گواسکر ٹرافی 22 نومبر سے شروع ہوگی۔

بھارت کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ جسپریت بمرا نائب کپتان ہوں گے۔

ٹیم میں شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رشبھ پنت، سرفراز خان، اشون، رویندر جدیجا، محمد سراج، آکاش دیپ، پراسدھ کرشنا، ہرشٹ رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر،ابھی منیوشامل ہیں ۔

بھارتی بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کےلیے 3 ٹریولنگ ریزرو کا بھی اعلان کیا ہے، جن کے نام مکیش کمار، نوادیپ اور خلیل احمد ہیں۔

بھارت نے جنوبی افریق کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے بھی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت سوریا کماریادیو کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید