کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری اورانفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے بی این پی کےسربراہ سردار اختر جان مینگل سمیت دیگرقائدین کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کرانے ‘ اختر حسین لانگو اور شفیع محمد مینگل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہٹ دھرمی اور سینہ زوری اپنی انتہا پر ہے ترقی یافتہ ممالک مین سینیٹ کے اجلاس کی کاروائی عام آدمی کو دیکھنے کی اجازت ہے مگریہاں سینیٹ کاعملہ سابقہ ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ٹکری شفقت اللہ لانگو اور ایم پی اے میر جہانزیب مینگل کے ساتھ بدتمیزی کرکے مقدمہ بھی درج کرادیتاہے رہنماؤں نے کہاکہ چند ہفتے قبل کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ سے پاسپورٹ چھین کر انہیں امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی جاتی اوران پربھی مقدمہ درج کردیاجاتاہے کرپشن اور کمیشن میں مصروف قومی سیاسی جماعتوں کاآمرانہ کردار آئینی ترمیم نے پوری طرح بے نقاب کردیاہے جنہوںنے جعلی اقتدار کوبچانے کیلئےطاقت کا بے دریغ استعمال کرکے ارکان پارلیمنٹ کی تذلیل کی رہنماؤںنے مطالبہ کیاکہ مقدمہ واپس لے کر گرفتاررہنماؤں کورہاکیاجائے۔