• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمید ہے اب سازشیں سر نہیں اٹھا سکیں گی: رانا ثنا اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے اب سازشیں سر نہیں اٹھا سکیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے اُمید ہے کہ اب پاکستان کو دوبارہ چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھا، ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کر کے توانائی بحران پر قابو پایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار اد اکیا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، عام آدمی کی ضروریات کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز خیال کر رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید