اسلام آباد کے سستے اتوار بازار میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں گزشتہ ہفتے کی نسبت مہنگائی کی شرح میں ملا جلا رحجان سامنے آیا۔
اس ہفتے کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی تو کچھ میں اضافہ ہوا۔
شہریوں نے اتوار بازار میں سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکاندار سرکاری نرخوں کے بجائے من مانے نرخوں پر اشیا بیچ رہے ہیں۔
شہریوں نے اشیا خورونوش کے معیار پر بھی سی ڈی اے حکام سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔