• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا، ایمرجنسی آپریشن سینٹر

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔ کراچی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ای و سی نے اس حوالے سے کہا کہ سندھ بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک بھر میں 41 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ 19 ہزار سیکیورٹی اہلکار پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا۔

صحت سے مزید