• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سیب روزانہ، واقعی رکھے ڈاکٹر سے دور؟

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے ڈاکٹروں کو خود سے دور رکھا جا سکتا ہے۔

سیب کے روزانہ استعمال سے متعلق تو کئی کہاوتیں مشہور ہیں مگر اس پھل کے استعمال کے فوائد ان کہاوتوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں جن سے اکثر افراد ناواقف نظر آتے ہیں اور اس پھل سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں۔

جانتے ہیں کہ صرف ایک سیب روزانہ کھانے سے کس حد تک فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ہڈیوں کی مضبوطی

ہڈیاں انسانی جسم کا سب سے ضروری حصہ ہیں، عموماً بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں، اس کے علاوہ کم عمر بچوں یا نوجوانوں کو بھی ہڈیاں کمزور ہونے کی شکایت ہوتی ہے لیکن اب ہڈیوں کی کمزوری کا شکار لوگ پریشان ہونا چھوڑ دیں۔

ہر روز ایک سیب کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔

سیب دانتوں کو بھی مضبوط کرتا ہے، اس کے اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں میں جذب ہو کر انہیں مضبوط بناتے ہیں۔

الزائمر کی روک تھام

الزائمر جو دماغی بیماری ہے، روازنہ کی خوراک میں سیب کا استعمال اس کی روک تھام میں بھی مدد دیتا ہے۔

سیب دل کو بھی طاقت بخشتا اور دماغ کو تروتازہ رکھتا اور انسانی جسم میں قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔

دمے کے مرض میں مفید

دمے کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ پھلوں میں زیادہ سے زیادہ سیب کو ترجیح دیں۔

سیب دمے کے مریضوں کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

جگر کے کینسر کی روک تھام

سیب میں موجود متعدد خصوصیات جگر کے کینسر کی روک تھام میں حیرت انگیز طور پر مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

کولیسٹرول کم کرنے میں معاون

جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی کے شکار افراد سیب کا استعمال کر کے اس آفت سے باآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

وزن میں کمی

کئی لوگ اپنے بڑھتے وزن کو دیکھ کر پریشان رہتے ہیں، ایسے افراد یہ جان کر حیران ہوں گے کہ روزانہ ایک سیب کھانے یا اس کا جوس پینے سے وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی آ سکتی ہے۔

دل کے لیے بہترین

دل انسانی جسم کا ایک اہم ترین حصہ ہے جس کا صحت مند ہونا پورے جسم کے صحت مند ہونے کی ضمانت ہے، سیب کھانے سے مختلف امراضِ قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کے خطرے میں کمی آتی ہے۔ 

دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔

اس میں فولاد، وٹامن اے، کیلشیئم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔

اینٹی ایجنگ خصوصیت

سرخ سیب کے ساتھ ساتھ ہرے سیب بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

سیب خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جِلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔

میٹابولزم میں اضافہ

ہرے سیب میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

سیب کو چھلکے سمیت کھایا جانا چاہیے کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کھانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

صحت سے مزید